تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:22

ٹیبل ٹینس کا ماہر روبوٹ !!

برلن …این جی ٹی …یوں تو آپ نے کئی ایسے روبوٹ دیکھے ہونگے جو اپنے حیرت انگیز کمالات کے ذریعے دیکھنے والو ں کو دنگ کر دیتے ہیں۔جرمن انجینئر الف ہاف مین نے ایسا ہی ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو ٹیبل ٹینس کھیلتا ہے اور وہ بھی انتہائی مہارت کے ساتھ۔روبوٹ میں نصب 4کیمرے ٹینس بال کی سمت کا تعین کرتے ہیں اور اسکی مدد سے روبوٹ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ سامنے پہنچ کر بال کو ہٹ کرتا ہے۔ایلومینیم سے بنے اس روبوٹ کی کارکردگی دیکھ کر تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے مقابل ٹیبل ٹینس کا ماہر کھلاڑی بھی آجائے تو مات کھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.