12 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:13
پلاسٹک کے لیگو بلاکس سے بنے کی بو رڈ سے ٹائپنگ بھی کی جاسکتی ہے
نیویارک…این جی ٹی…پلاسٹک کے لیگو بلاکس عام طور پر بچے کھیلنے کیلئے استعما ل کر تے ہیں لیکن ایک امریکی آرٹسٹ نے انہی پلاسٹک کے بلاکس سے ایک کارآ مد کمپیوٹر کا کی بو رڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔رنگ بر نگے لیگو بلاکس سے بٹن بناکر اسے کی بورڈ میں لگا کر ایک مکمل شکل دے کر کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر دیا جو کھلونا نہیں بلکہ اس سے ٹائپنگ بھی ممکن ہے۔