تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:53

رومانیا :زیر زمین نمک کی کان میں بناتھیم پارک عوام کی توجہ کا مرکز

بخارسٹ ......رومانیا میں نمک کی کان میں زیر زمین 400 فٹ گہرائی میں تھیم پارک بنایا گیا ہے،جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، سالانہ چھ لاکھ افراد تھیم پارک کی سیر کیلئے آتے ہیں۔

رومانیا کے شہرTurdaکی زیر زمین نمک کی کان’ 'Salina Turda‘دنیا کی قدیم ترین کانوں میں سے ایک ہے جہاں یہ منفرد پارک بنایا گیا ہے ۔

اس دلچسپ تھیم پارک میں منی گالف، بوٹنگ کیلئے جھیل، فیرس وہیل سمیت کئی جھولے نصب کیے گئے ہیں جبکہ تھیم پارک میں پہنچنے کے لیے لفٹ بھی لگائی گئی ہے جس کے ذریعے پارک کادلفریب نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.