تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 مئی 2012
وقت اشاعت: 10:25

تاج پوشی کے 60سال ، ملکہِ الزبتھ کے60پورٹریٹس نمائش کیلئے پیش

لندن …این جی ٹی…2 جون کو ملکہِ برطانیہ کی تاج پوشی کے60سال مکمل ہونے جارہے ہیں جس کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ابھی سے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں ملکہِ الزبتھ کے ساٹھ سالہ دور کی عکاسی کرتیThe Queen: Art and Imageنامی نمائش کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ اس نمائش میں 1960کی دہائی سے لیکر اب تک برطانوی ملکہ کے مختلف روپ اور روزمرہ گھریلو اور شاہی امور سر انجام دیتے کئی پورٹریٹس عام عوام کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.