تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 مئی 2012
وقت اشاعت: 14:5

مخالف ٹیم نے جشن مناتی ٹیم کے پیچھے گیند باسکٹ بال نیٹ میں ڈال دی

نیویارک…این جی ٹی…باسکٹ بال کا کھیل دنیا بھر میں بیحد مشہور ہے اور جہاں اس میں اسکور کیا گیا ایک پوائنٹ کھلاڑی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے وہیں ایک غلطی ذلت و رسوائی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ایسا ہی کچھ اس تصویرمیں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی گیند نیٹ میں ڈالنے کے بعد اپنے ہاف میں آکر تماشائیوں کے سامنے جشن منانے لگے۔یہ جشن اور کھیل کی جانب بے دھیانی انہیں مہنگی پڑگئی کیونکہ ریفری کے اشارے دینے پر مخالف ٹیم نے جشن مناتی ٹیم کے نیٹ میں باسکٹ بال نیٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کو جتوا دیا۔چند لمحے قبل تک جو ٹیم ایک شاٹ نیٹ میں ڈال کراسٹڈیم میں موجود اپنے حامیوں سے داد وصول کرنے کی متمنی تھی صرف چند سیکنڈز کی بے دھیانی کے باعث اپنے ہاتھ کفِ افسوس سے ملتی نظر آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.