تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 مئی 2012
وقت اشاعت: 18:55

کینوس پرگھاس اُگا کر تیار کئے جانے والے فن پارے

لندن…این جی ٹی…زمین پر گھاس اگتی تو آپ نے دیکھی ہو گی لیکن کینوس پر گھاس اگا کران سے تصاویر بنانے کا فن شاید ہی کہیں دیکھا ہو۔دوماہربرطانوی آرٹسٹوں نے کینوس پرگھاس اُگا کر ان سے تصاویر بناکر مصوری سے دلچسپی رکھنے والے افرادکے دل جیت لئے ہیں۔ان منفردفن کاروں نے کینوس کو زمین کی طرح استعمال کرتے ہوئے اس پر مٹی اور پانی کی مدد سے گھاس اگا ئی جس کی نشونما مکمل ہونے پرتراش خراش کر اسے مبہوت کُن تصاویر میں ڈھال دیاہے۔ گھاس اُگا کر تصاویر بنانے کے عمل کے لئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور تصاویر مکمل ہوجانے کے بعد جیسے جیسے گھاس پرانی ہوتی جاتی ہے اس کاسبز رنگ پیلے میں تبدیل ہو کر مختلف روپ دھار لیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.