19 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:44
پلاسٹک کے ڈبے سے خوف زدہ ہوکر اونٹ بھاگ نکلا
دبئی…این جی ٹی…تیز ہوا میں چٹان کی مانند کھڑے ہونے والے یہ اونٹ میاں پلاسٹک کے ڈبے سے ڈر کر اُلٹے پاؤں بھاگ نکلے۔آندھی کے باعث قریب ہی رکھا پلاسٹک کا ڈبہ اُ ڑ کر جیسے ہی اونٹ کے پاس آتا وہ خوف زدہ ہو کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگتا۔ڈبے کو جاندار شے سمجھ کر جیسے جیسے اونٹ اس سے دور جا رہا تھاہوا کے ساتھ ڈبہ بھی اس کے پیچھے ہو لیتا ۔ ٹھیک کہتے ہیں کہ قدوقامت کے ساتھ ساتھ ہمت کا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ اس اونٹ جیسا ہی حال ہوتا ہے۔