تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17

حاکم دبئی کا دبئی میٹرو میں سفر، ہمسفر اپنے درمیان اچانک پا کر ششدر

دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی "میٹرو ٹرین" کے مسافروں کی حیرت کی اس وقت کوئی انتہاء نہ رہی کہ جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیر اعظم اور کابینہ کے سربراہ حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم کو بغیر کسی پروٹوکول اور حفاظتی انتظامات کے اپنے ساتھ ایک ڈبے میں سفر کرتے دیکھا۔

حاکم دبئی مشرق وسطی کے اس اہم کاروباری اور سیاحتی مرکز میں جاری ان دنوں"جائیٹکس" نمائش گاہ کے سٹاپ سے "میٹرو" میں سوار ہوئے۔ اس سفر میں ان کے ہمراہ کوئی معاون یا ذاتی محافظ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی اگلی منزل تک کا سفر کھڑے ہو کر کیا۔ مسافروں نے ان کے ہمراہ مصافحہ کیا اور تصاویر اتروائیں، جنہیں مختلف لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور بلیک بیری کے ذریعے بڑے پیمانے پر مشتہر کیا۔

حاکم دبئی کا عام شہری کے طور پر میٹرو میں سفر دراصل الشیخ محمد کی ان کوششوں کا حصہ ہے کہ جو وہ دبئی میں میڑو کے ذریعے سفر کی ترویج کے لئے وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں۔ میڑو دبئی میں ایک تیز رفتار، سستا اور جدید مواصلاتی ذریعہ ہے، جس سے دبئی میں مقیم دنیا بھر سے آئے ملازمین، سیاح اور شہری یکساں طور پر استفادہ کرتے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.