25 جون 2011
وقت اشاعت: 16:25
انناس کا باقاعدہ استعمال موٹاپے سے محفوظ رکھتاہے، تحقیق
انناس ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر بے انتہا قوت و افادیت رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کا باقاعدہ استعمال انسان کو موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔
مغرب میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے کھانے کے بعد ایک انناس کھانے سے پیٹ نہیں نکلتا اور انسان اسمارٹ رہتا ہے۔ اس کے کھانے سے انسان نظام ہضم تیز ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انناس کے جوس سے اندرونی چوٹیں اور زخم جلد مندمل ہوجاتے ہیں۔