6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:11
کھانے کے اوقات کی اہمیت بہت زیادہ ہے
صحت مند رہنے کیلئے آپ کو اپنی غذا کا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ غذا کے ساتھ ساتھ کھانے کے اوقات کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ جو لوگ وقت بے وقت کھاتے ہیں ان کی صحت عام طور پر خراب رہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا ہمیشہ وقت پر کھانا چاہیئے ۔ناشتہ صبح کا پہلا کھانا ہوتا ہے اس لئے ناشتہ بھرپور انداز میں کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ناشتے کیلئے کسی بھی چیز کا انتخاب محض اس کے ذائقے کی بنا پر نہ کیا جائے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی غذائیت پر نظر رکھی جائے ۔