تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:29

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر وٹامن کی گولیاں صحت کیلیے نقصان دہ

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ معالج کے مشورے کے بغیر وٹامن کی گولیاں صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ جریدے

میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ بغیر معالج کے مشورے کے وٹامن کی گولیاں یا فوڈ سپلیمنٹ لینا فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بنتی ہیں۔



ماہرین کے مطابق وٹامن صرف اسی صورت استعمال کیا جائے جب جسم میں ان کی کمی ہو۔ بیشتر افراد یہ جانے بغیر کہ وٹامن کی گولیاں فائدے مند ہیں یا نہیں خود سے خرید کر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، خاص طور پر عام استعمال ہونے والے غذائی اور وٹامن کی گولیاں ملٹی وٹامن، فولک ایسڈ، منرل جیسے آئرن، فیگشیم زنک اور کاپر کے استعمال سے فائدے کے بجائے مہلک امراض کا خطرہ بڑج جاتا ہے۔ کیلشیئم سے مہلک امراض نہیں ہوتے تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مزید تحقیق ضروری ہے۔



ماہرین کے مطابق غذائی سپلیمنٹ کے بجائے متوازن غذا پر انحصار کرنے سے انسان تندرست رہتا ہے، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ان سے مطلوبہ وٹامن کا حصول باسانی ممکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
آلو میں چھپا صحت کا رازتپدق قابل علاج مگر بروقت تشخیص لازمی
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.