18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:8
وقت گزرنے کا دارومدار ہمارے موڈ پر ہوتا ہے،نئی تحقیق
لندن… این جی ٹی… ایک نئی تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ وقت گزرنے کا دارومدار گھڑی کی سو ئیوں پر نہیں بلکہ ہمارے مزاج پر ہوتا ہے۔جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جب ہم پرسکوں اور ہر قسم کی پریشانی سے آزاد ہوتے ہیں تب وقت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اگر مزاج میں بیزاری کی بجائے شگفتگی موجود ہو تو وقت پر لگا کراور بھی زیادہ تیزی سے گزر جاتا ہے۔اس کے برعکس جب ہم کسی چیز سے خوفزدہ یا بیمار ہوتے ہیں تو24 گھنٹے بھی 40گھنٹوں کے برابر محسوس ہوتے ہیں۔