18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:23
موٹاپے سے ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
نیویارک …این جی ٹی …تحقیق کے مطابق موٹاپے سے ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیاں کمزور پڑ جاتی ہیں۔امریکی سائنس دانوں کے مطابق فربہ افراد کی ہڈیوں کے اندر چربی چھپی ہوتی ہے، جس کے باعث وہ کمزور پڑ جاتی ہیں اور آسانی سے ٹوٹ سکتی ہیں۔ بوسٹن میں واقع ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ٹیم نے 106 فربہ، لیکن صحت مند مرد و خواتین کی ہڈیوں کا اسکین کیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جسم میں چربی کے مقام کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اس لیے واحد حل یہی ہے کہ موٹاپے سے بچا جائے۔