تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 13:47

کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پہچان کرنے والا جدید آلہ تیار کرلیاگیا

لندن … سائنسدانوں نے کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پہچان کرنے والا جدید آلہ تیار کرلیا ہے۔ کینسر سرجری کے دوران اکثر ٹیومر مکمل طور پر صاف نہیں ہوپاتا جس کی وجہ متاثرہ اور صحت مند خلیوں کی شناخت میں مشکلات ہیں، تاہم لندن امپیریل کالج میں ماہرین نے جدید آلہ، انٹیلی جنٹ سرجیکل نائف تیار کیا ہے جو سیکنڈز میں ٹیومر کو صحت مند خلیوں سے الگ ظاہر کردے گا اور سرجن کیلئے سرجری نہایت آسان ہوجائے گی۔ آلہ کی آزمائش کیلئے اسے 100 مریضوں کے علاج میں استعمال کیا گیا تو 100 فی صد درست نتائج حاصل ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.