21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:29
علامہ اقبال، راوی اورواہگہ ٹاوٴنز خسرہ کیلئے ہائی رسک قرار
لاہور…لاہور میں علامہ اقبال، راوی اورواہگہ ٹاوٴنز کے علاقوں کو خسرہ کے حوالے سے ہائی رسک قراردیدیا گیا،اس بات کا انکشاف محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خسرہ مہم میں خانہ بدوش آبادیوں کوبھی شامل کیاگیا،تاہم خانہ بدوش آبادیوں میں انسداد خسرہ مہم تسلی بخش نہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال ٹاوٴن میں 14،راوی اورواہگہ ٹاوٴنزمیں 5 فیصد خانہ بدوش بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی گئی لیکن مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔رپورٹ میں اس خطرے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت ویکسین مکمل نہ ہونے سے خسرہ کے خطرہ ہے۔