تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 16:2

انسدادِخسرہ مہم کی ناکامی ، رپورٹ بوگس ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب

لاہور … ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد نے انسداد خسرہ مہم کی ناکامی کے حوالے سے رپورٹ کوبوگس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف پہلے ہی متعدد محکمانہ کارروائیاں چل رہی ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ رپورٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر انکوائریوں سے بچنے کیلئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، محکمہ صحت پنجاب کی کسی مجاز اتھارٹی نے لاہور میں انسداد خسرہ مہم کے بارے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ، اس حوالے سے میڈیا کو ملنے والی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خسرہ کے کیسز میں انتہائی کمی آئی، کسی ٹاوٴن میں خسرہ کی وباء پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں، تمام ٹاونز میں انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کی تصدیق عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے تھرڈ پارٹی رپورٹ میں بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.