27 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:12
سندھ میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی،64 ہزار سے زائد بچے متاثر
کراچی…سندھ میں ہیضے کی وبا شدت اختیار کر گئی ایک ماہ میں صوبے میں 64 ہزار سے زائد بچے متاثر ہو ئے ۔اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق رواں ماہ صوبے میں 64 ہزار سے زائد بچے ہیضے سے متاثر ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ کراچی میں 12 ہزار 382،حیدرآباد میں 9 ہزار ،ٹھٹھہ ،ٹندومحمد خان میں 4 ہزار 812 اور سکھر میں 3 ہزار 825 بچے متاثر ہو ئے ہیں جبکہ صوبے کے کئی اضلاع میں اب بھی دس ہزار سے زائد بچے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیضے سے بچاوٴ کے لیئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جا ئے ،گلے سڑے پھلوں اور اجتناب سبزیوں اور نمکول کا استعمال مفید ہے