تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:30

کوئٹہ کی نولود بچی علاج کیلئے لاہورپہنچ گئی

لاہور… کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی نومولود بچی کو آنکھوں کے آپریشن کے لیے کوئٹہ سے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچادیا گیا۔ جیونیوز پر خبر چلنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا تھا ، بچی کی آنکھیں قدرتی طور پر جڑی ہیں۔ خصوصی طیارے پر بچی کی والدہ اورچچا بھی لاہور پہنچے ہیں ، ائیر پورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر جنجوعہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ بچی کے علاج کیلئے بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے،بچی کو بیرون ملک بھی بھیجنا پڑا تو بھی تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ اس موقع پر بچی کی والدہ اور چچا عبدالقیوم نے جیو نیوز اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.