30 جولائی 2013
وقت اشاعت: 3:16
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایڈز میں مبتلا افراد سے متعلق رپورٹ پیش کردی
پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایچ آئی پازیٹو کے حامل اور ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد سے متعلق ششماہی رپورٹ پیش کی ہے۔ جس میں اس مرض کے پھیلاوٴ میں 40فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایچ آئی پازیٹو کے حامل اور ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد سے متعلق ششماہی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں 177 افراد ،جنوبی وزیرستان میں 91 ،بنوں 93 ،ہنگو 42 ،سوات میں 59،اورکزئی ایجنسی میں 19 ، بونیر 22، ملاکنڈ 13 ، ایبٹ آباد 3 ، لکی مروت 30 ، شانگلہ 4 اور چترال میں 6 افراد میں ایچ آئی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔اس میں اس مرض کے پھیلاوٴ میں 40فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر طبی ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایڈز کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بیرون ملک کام کرنے والے وہ افراد ہیں جو ایڈز کے جراثیم اپنے ساتھ لاتے ہیں ان میں آگاہی پیدا کرکے اس موذی مرض پر کافی حدتک قابو پایا جا سکتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایڈز کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بیرون ملک کام کرنے والے وہ افراد ہیں جو ایڈز کے جراثیم اپنے ساتھ لاتے ہیں ان میں آگاہی پیدا کرکے اس موذی مرض پر کافی حدتک قابو پایا جا سکتا ۔