تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:34

نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں پڑنے کا سبب قرار ،نئی طبی تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…نیند پوری نہ ہونے کے کئی نقصانات ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں بڑھانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق کم سونے والی خواتین میں بڑھاپے کے آثار بہت تیزی سے نمایاں ہونے لگتے ہیں جو ان کی جلد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کردیتی ہے۔تحقیق کے مطابق صحیح نیند لینے والی خواتین کی جلد میں خرابی کافی تیزی سے ٹھیک ہوتی ہے اور ایسی خواتین خود کو پرکشش بھی سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ نیند کی کمی موٹاپے، ذیابیطس، کینسر اور دیگر امراض کا سبب سمجھی جاتی ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ انسانی جلد پر بھی اس کے مضر اثرات سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.