تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:28

لاہور میں اینٹی ڈینگی واک، کرکٹ اورہاکی کے کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور…اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں اینٹی ڈینگی واک کی گئی، کرکٹ اورہاکی کے قومی کھلاڑیوں ، صوبائی وزراء اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اینٹی ڈینگی واک کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا ،جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ، صوبائی وزراء اور دیگر شعبوں کے افراد نے شرکت کی،واک کی خاص بات اس میں کرکٹ اور ہاکی کے قومی کھلاڑیوں کی شرکت تھی ،واک کی قیادت طاہر خلیل سندھو نے کی ، کرکٹ کے کھلاڑی بس میں سوار تھے جو شرکاء کے آگے چلتی رہی ،لوگوں نے ہاتھو ں میں ڈینگی سے آگاہی کے بینرز اٹھا رکھے تھے،واک ظہور الہٰی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی کو روکنے میں عوام کا اہم کردار ہے،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے موذی وباء سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.