تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:53

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں چار سال بعد گھر گھر انسداد پولیو مہم شروع

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں چار سال بعد گھر گھر انسداد پولیو مہم شروع کیا گیا ہے۔ جس میں پچاس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔خیبر ایجنسی کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف چار سال سے جاری آپریشن اور کرفیو کے باعث انسداد پولیومہم نہیں چلایا گیا، جس کے نتیجے میں ہر مہم میں پچاس ہزار سے زائد بچے پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جاتے۔ سمین شنواری کے مطابق اب کرفیو میں نرمی آئی ہے جس کی وجہ سے تحصیل باڑہ میں گھر گھر مہم جاری ہے۔ اس مہم میں پچاس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.