22 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:19
کرونا وائرس کی وجہ سعودی عرب میں پائی جانے والی چمگادڑیں
ریاض…امریکی تحقیق کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سعودی عرب میں پائی جانے والی چمگادڑیں ہیں ۔سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں 15 ماہ سے کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے سانس کی بیماری پھیل رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کرونا سے اب تک 96متاثرہ افراد میں سے47 ہلاک ہوگئے ہیں ، جن میں زیادہ تر کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔ ڈاکٹروں کی انٹرنیشنل ٹیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 100 چمگادڑوں کا جائزہ لیاگیا،جن میں اس وائرس کیاثرات پائے گئے ۔اس کے علاوہ اونٹ ، بھیڑ، بکریوں اور گائے کے ٹیسٹ بھی لئے جارہے ہیں۔