24 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:27
سوات:اسپتال میں داخل 100مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سیدوشریف…سوات کے سیدوشریف اسپتال میں داخل سو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، مزید افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔سید و شریف اسپتال کے تر جما ن ڈاکٹر شاہ دوراں کے مطا بق جن مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔مزید مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر کا تعلق مینگورہ، مٹہ، چار باغ اور کبل سے ہے۔