تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:59

کمشنر پشاور کا ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم

سوات… سوات میں ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعدکمشنر پشاورصاحبزادہ محمد انیس نے پشاور کے تمام بڑے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس نے پشاورکے تمام بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اسپتالوں میں مریضوں کیلئے اضافی بیڈز لگائے جائیں گے۔ مریضوں کومفت ادویات کی فراہم کی جائیں گی۔کمشنر پشاور ڈویژن نے پشاور،نوشہرہ اور چارسدہ کی انتظامیہ کو شہروں میں ڈینگی سے بچاؤکے ا سپرے کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.