27 اگست 2013
وقت اشاعت: 1:33
کراچی میں بلڈ کینسر اور کیمو تھراپی کی دوائیں ناپیدہوگئیں
کراچی …کراچی میں بلڈ کینسر اور کیمو تھراپی کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی عدم فراہمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگی کولاحق خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔گزشتہ ماہ توکینسر کی ادویات مارکیٹ میں من مانے داموں فروخت کی جاتی رہیں ،لیکن اب ان کی قلت واضح ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جن میں بلڈ کینسر، کیمو تھراپی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ادویات سر فہرست ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو دواوٴں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہول سیلراور ریٹیلرز کیمسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دواوٴں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دوا ساز کمپنیاں ان کو کمیاب بنادیتی ہیں۔