29 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:5
لاہور: ایک اور ڈینگیزدہ مریض کی تصدیق، مجموعی تعداد 1892ہوگئی
لاہور…لاہور میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اورمریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 48 تک جا پہنچی ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شاہدرہ کے 35سالہ رہائشی سعید بٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو شالیماراسپتال میں زیرعلاج ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 892 ہو گئِی ہے