تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:36

گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں مزید دس افراد میں ڈینگی کی تصدیق

کراچی…گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں مزید دس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کراچی میں ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 890 ہو گئی ہے۔ ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق کراچی میں مزید دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 890 تک جا پہنچی ہے۔ سرویلینس سیل کے مطابق ڈینگی سے رواں سال اب تک دس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال،نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد،اورنگی اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں ڈینگی کے 450 سے زائد کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ دس ہلاکتوں میں چار کا تعلق بھی ان ہی علاقوں سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.