31 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:11
پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی
لاہور…لاہورمیں مزید 4۔افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدپنجاب میں موجودہ سیزن کے دوران ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے3 کا تعلق لاہور اور ایک کا نارووال سے ہے،یہ چاروں مریض میواسپتال میں زیرِ علاج ہیں،ڈینگی کے نئے کنفرم مریضوں میں سے26سالہ مریضہ رضیہ بابر اسلام پورہ،15سالہ علی محی الدین شالیمار ٹاوٴن، 22سالہ طاہر طفیل گوالمنڈی لاہور اور 26سالہ انعام الحق نارووال کے رہائشی ہیں۔