تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:16

میگرین ، یاداشت کی کمی اور فالج کے حملوں کی وجہ بن سکتا ہے

کوپن ہیگن…میگرین ، یاداشت کی کمی اور فالج کے حملوں کی وجہ بن سکتا ہے ، نئی تحقیق سامنے آگئی۔درد شقیقہ ، آدھے سر کا درد ، یا میگرین ایک ہی بیماری کے نام ہیں۔جس میں شدید نوعیت کا درد اکثربھنووٴں سے شروع ہو کر پیشانی تک اور پھر آدھے سر تک جاتا ہے۔ اور اکثر اس کے اثرات گردن تک محسوس ہوتے ہیں۔درد میں روشنیوں کے جھماکے،متلی، قے کے علاوہ روشنی اور آواز کے جھٹکے بھی محسوس ہوتے ہیں۔یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی نئی تحقیق کے مطابق میگرین کی وجہ سے دماغ کی مجموعی ساخت پراثرات مرتب ہو سکتے ہیں، چمک کے ساتھ درد ہونے کی صورت میں دماغ کے اندورنی خلیے سکڑ جاتے ہیں ، جو یاداشت کی کمی اوربسااوقات فالج جیسی بیماریوں کا موجب بنتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ درد زیادہ تر نیند کی کمی اور ٹینشن سے ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.