تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:26

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 71ہوگئی

لاہور… پنجاب میں مزید 6مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،جس کے بعدصوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد71ہو گئی ہے۔میو اسپتال میں الٹراساوٴنڈ مشین خراب ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مزید6کنفرم مریض سامنے آگئے جو سروسز اسپتال ، میواسپتال اور ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 2 ہزار 255ہوگئی ہے، میو اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے الٹراساوٴنڈ مشین کئی دنوں سے خراب پڑی ہیں جس نے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میو اسپتال کے ایم ایس زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں ڈینگی کے ساڑھے6 ہزار مشتبہ کیسز آئے ہ جن 40 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.