تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:39

موسیقی سننا امراضِ قلب پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،نئی تحقیق

لندن… این جی ٹی…مویقی سن کر تو ویسے بھی دل کو سکون مل جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق مو سیقی امراض قلب پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔جی ہاں یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر امراض قلب میں مبتلا افراد ورزش کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوں تو دل کی کارکردگی میں انتالیس فی صد تک بہتری آسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ورزش کے ساتھ ساتھ دھیمے سروں میں موسیقی بھی سنی جائے تو دل کے امراض پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.