6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:32
لباس میں اپنے باس کا اسٹائل اپنائیں اور جلد ترقی پائیں،نئی تحقیق
لندن… این جی ٹی…اگر آپ ملازمت میں جلد ترقی کے خواہاں ہیں تو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں،بس اپنے باس کی طرح کا لباس پہننا شروع کر دیں۔ جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں جلد ترقی حاصل کرنے کا ایک انوکھا ہی راز سامنے آیا ہے کہ آفس میں اپنے باس کی طرح ڈریسنگ کر کے جائیں اور جلد ترقی پائیں۔ اس بارے میں ملازمین کا کہنا ہے کہ باس جیسے کپڑے پہننا مستقبل میں بہت کام آتا ہے اور ایسا کرکے باس کی نظروں میں بھی آیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب 68 فی صد باس بھی اس بات سے متفق نظر آئے کہ ان کے لباس کی نقل کرنے والے افراد کا شمار اُن کی گڈ بک میں ہوتا ہے۔