6 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:29
کراچی کے اسکولوں میں ڈینگی سے آگاہی کی مہم شروع کی جائے گی
کراچی…کراچی میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ای ڈی او ہیلتھ کی جانب سے شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آگاہی مہم پیر سے شروع کی جا ئے گی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرظفر اعجاز کے مطابق شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے باعث کراچی کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق مہم کا آغاز پیر سے کیا جا ئے گا۔مہم میں 25 ماہرین پر مشتمل پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو ابتدائی طور پر تیس روزہ مہم میں تعلیمی اداروں میں موجود بچوں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کر یں گی۔