تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:24

خیبرپختونخوا:نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل

پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نمونیا سے بچاوٴ کا ٹیکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل کردیا ہے۔ جس کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ نمونیا کا ٹیکہ پروگرام میں کیوں شامل کیا گیا۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام نوازئیدہ بچوں کو خسرہ، کالی کھانسی، تشنج، ٹی بی، خناق، انفلوئنزا، ہپاٹائٹس بی اور سی سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جا تے ہیں۔محکمہ صحت نے اب نوزائیدہ بچوں کو نمونیا سے بچاوٴ کی ویکسین نمیکوکل Pneumococcal کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کر لیاہے۔ جس کا پہلا ٹیکہ اس مہینے کے آخر میں بچوں کو لگایا جائے گا۔ڈاکٹر جان باز آفرید ای پی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر نمونیا سے بچاوٴ کی ویکسین شامل کرنے کے بعد حفاظتی ٹیکوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہلاک ہونے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی کْل تعداد کا 19 فیصد نمونیے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.