9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:13
میسجنگ کے دوران دیر سے جواب ، کہانیاں گھڑنا بھی ہوسکتا ہے، تحقیق
نیویارک… این جی ٹی… اگر آپ موبائل میسجنگ کے دوران کسی کے دیر سے جواب دینے کی وجہ جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ جدید ترین تحقیق پیش ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق اگر موبائل،ای میل یا سوشل میڈیا میں چیٹنگ کے دوران غیر ضروری وقفہ آجائے تو اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تاخیر سے جواب دینا والا کہانی گھڑ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق آمنے سامنے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے کیونکہ چہرے کے تاثرات پول کھول دیتے ہیں لیکن اگر بات کرنے والا سامنے نا ہو تو جھوٹ بولنا کافی آسان ہو جاتا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے تحت ہونے والے اس مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پیغام رسانی کے دوران جھوٹ بولنے والے لوگوں کا جواب دینے کا دورانیہ سچ بولنے والوں کے مقابلے میں زیادہ رہا ۔