تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:55

سعودی عرب : کرونا وائرس سے مزید تین افراد ہلاک ،کل تعداد47ہو گئی

جدہ…سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید تین افراد انتقال کرگئے جس کے بعد سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں کئی ماہ سے سانس کی بیماری کرونا وائرس پھیلی ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم کے اب تک 96 کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے 47 افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد کو اس سال حج پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.