تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:28

حیدرآباد :دھڑ جڑے بچوں کی پیدائش ، آپریشن سے الگ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد …حیدرآباد کے نجی اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کے پیٹ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع نجی اسپتال میں حیدرآباد کے علاقے شاہی بازار کے رہائشی محمد عاطف کے یہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئیجن کے پیٹ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے۔ بچوں کی حالت بہتر ہونے پر انہیں علیحدہ کرنے کیلئے کراچی منتقل کیا جائے گا کیونکہ حیدرآباد میں یہ سہولت موجود نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.