تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:42

سوات میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار سے تجاوز کرگئی

سیدوشریف…سوات میں مزید 135 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی، ڈینگی بخار میں مبتلا نویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹرواصل خان کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید135 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3238تک پہنچ گئی ہے۔سیدوشریف اسپتال میں اب تک دو ہزار 140 مریض داخل ہوچکے ہیں جن میں سے ایک ہزار 620 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔بعض مریض ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ کئی مریض ٹیسٹ کے بعد گھروں یا نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔سیدوشریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے ، ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔حکومت کی جانب سے گھر گھر اسپرے اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.