16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:57
شو ر سے بچئے ورنہ دل کے مر یض بھی بن سکتے ہیں
نیویارک… این جی ٹی…امریکی محققین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق وہ افراد جو بلا نا غہ شو ر والے ما حول میں کئی گھنٹے کا م کر تے ہیں ان میں دل کے امراض میں مبتلا ہو نے کے امکا نات کئی گنا بڑھ جا تے ہیں۔ ما ہر ین کے مطا بق شو ر نا صر ف مختلف دل کی بیما ریوں کا سبب بنتا ہے بلکہ اس ما حول میں رہ کر سگریٹ پینے والے افراد میں تمبا کو نو شی کر نے کی عادت بھی بڑھ جا تی ہے اور وزن میں بھی خاطر خواہ اضا فہ ہو تا ہے ۔ اس تحقیق کے مطا بق شو روغل والے ما حول کے زیا دہ منفی اثرات نوجوانوں کی نسبت بڑی عمر کے افراد پر جلدہو تے ہیں لہذا انہیں ایسے ما حول سے بچنا چا ہیے ۔