تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:39

سوات : کے پی حکومت ڈینگی کی روک تھام میں ناکام، کے بچوں کا احتجاج

سوات…سوات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی ناکامی کے خلاف اسکولوں کے بچوں نے احتجاجی واک کر تے ہوئے حکومت سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ پرائیویٹ ا سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈ مینگورہ سے نشاط چوک تک آگاہی مہم اور صوبائی حکومت کی طرف سے نا کامی کے خلاف واک کی گئی ،جس میں مختلف اسکولز کے بچوں نے حصہ لیا، بچوں نے ہاتھ میں بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے ایمرجنسی سہولتیں اور ضروریات ناکافی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.