تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:19

موسمی پھل قدرت کا بیش بہاخزانہ

لاہور… موسمی پھل قدرت کا بیش بہاخزانہ ،جو رسیلے اور خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہوتے ہیں۔لیمن سویٹ یامٹھا ایک ایسا مہمان پھل ،جو صرف2ماہ کے لیے آتا ہے، رس بھرا یہ پھل مالٹافیملی سیتعلق رکھتاہے،جسے کھانے کے بعد منہ کڑوا ہونے کااحساس ہوتا ہے ، قدرت کا یہ انمول تحفہ انسان کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس پھل کو نہایت ذوق وشوق کے ساتھ خریدتے ہیں۔طبی ماہرین مٹھا کی بیشمار خوبیاں گنواتے ہیں،ان کا کہناہے کہ موسم برسات کے فوری بعد آنے والا یہ پھل ملیریا جیسے خطرناک مرض میں باعث شفاء ہے۔مٹھا ٹھنڈک اورتازگی کا احساس بڑھاتا،پیاس بجھاتا،اور دل کی تقویت کا باعث تو ہے ہی،طبی ماہرین اسے جلدکی بیماریوں کے لیے اکسیر،اورجگر اور معدے کے امراض کے لیے بھی مفید گردانتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.