تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17

بچوں میں ایڈز کی شکایات میں 52 فیصد کمی ریکارڈ

نیو یارک…اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں میں ایڈز کی شکایات میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل جاری ہونے والی عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2012 میں بچوں میں ایچ آئی وی ایفیکشن میں 52 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ 2005میں انتہا کو پہنچنے والی ایڈز سے ہونے والی اموات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 106 صفحات پر مبنی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سال2001 سے 2012 تک بچوں اور بڑوں میں ایڈزمیں 33 فیصد کمی رکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.