24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:33
سوات: ڈینگی سے مزید 3افراد ہلاک،127مریضوں میں وائرس موجود
سوات …سوات میں ڈینگی نے بچے سمیت مزید 3افراد کی جان لے لی ،جاں بحق افراد کی تعداد24ہوگئی ،سیدوشریف اسپتال میں 246مریض زیر علاج ہیں۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق ڈینگی سے ایک بچے سمیت 2 مریض انتقال کر گئے، جبکہ ایک مریض مینگورہ میں جان کی بازی ہا ر گیا ، ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 127مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،جس کے بعد سو ات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 22 ہوگئی ہے ،اسپتال میں مزید 246 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 10بچے اور 63خواتین شامل ہیں ،زیرعلاج مریضوں میں سے 6خواتین سمیت24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔