3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:56
ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں شرح اموات 14 گنا زیادہ
لاہور…ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں شرح اموات کا خدشہ دوسرے بچوں کی نسبت 14 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی شرح میں پاکستان کا آخری نمبرہے۔ اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں ماں کا دودھ پلانے کی شرح 54 فی صد جب کہ پاکستان میں 27 فی صد ہے جوکہ تشویشن ناک ہے۔تقریب سے خطاب میں ماہرین اطفال کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بچوں کوماں کادودھ پلانے کی شرح دیگرتمام صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جب کہ پنجاب میں یہ شرح 48 فی صد ہے۔ماہرین نے زور دیا کہ ورکنگ وویمن کے لیے ماں کا دودھ پلانے سے متعلق قانون سازی کی جائے۔