8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:31
صوبے کو پو لیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیرصحت خیبرپختونخوا
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے کو پو لیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ صوبے کو پو لیو فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی عزم کو تخریبی کارروائیوں یا مذموم کوششوں سے متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت پو لیو ٹیم کے رضاکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور نہ صرف انسداد پو لیو مہم جاری رہے گی بلکہ عوام کو پو لیو کے مرض سے نجات دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔