9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:26
پنجاب میں مزید 27 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا
لاہور…پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کیدوران 27افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،صوبے میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 374 ہو گئی جبکہ صرف لاہور میں 206 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں۔ڈینگی وائرس ایک مرتبہ پھر پنجاب میں پھیلنے لگا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے ہولی فیملی اور ڈی ایچ کیو میں 18 ، جبکہ ملتان میں 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہور کے میو اسپتال میں 2، سروسز میں 3 جبکہ جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض کو لایا گیا۔ڈینگی وائرس ایک مرتبہ پھر پنجاب میں پھیلنے لگا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے ہولی فیملی اور ڈی ایچ کیو میں 18 ، جبکہ ملتان میں 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہور کے میو اسپتال میں 2، سروسز میں 3 جبکہ جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض کو لایا گیا۔