9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:10
علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،شوکت یوسفزئی
پشاور…وزیر صحت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے پشاور میں وویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔جس میں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران تاخیر سے ڈیوٹی پر پہنچے والے ڈاکٹرکی سرزنش کرتے ہوئے وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبائی حکومت مریضوں کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔