11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:16
گردن توڑ بخار کی آگاہی مہم،ساڑھے تین ہزار ٹیڈی بےئرزکا احتجاج
لندن …ارے ارے، زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہ ٹیڈی بےئرز احتجاج کرنے یا پھر دھرنے کی غرض سے یہاں نہیں بیٹھے بلکہ یہ ایک منفرد قسم کی آگاہی مہم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ لندن کے ٹاور برج کے سامنے موجود پوٹرز فیلڈ پارک میں3ہزار400 ٹیڈی بےئرز کی یہ فوج ایک دوا ساز کمپنی کے کہنے پر جمع کی گئی ہے جسکا مقصد گردن توڑ بخار کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔پروٹیکٹنگ اور ٹومارو(Protecting Our Tomorrow)کے نام سے یہ منفرد مہم دراصل اُن3ہزار400بچوں سے منسوب کی گئی جو برطانیہ میں ہر سال اس خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے دس فیصد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔