12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:31
جسم میں پانی کی زیادہ مقدار سوڈیم کو کم کر دیتی ہے،تحقیق
سڈنی…روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے کا مشورہ بہت عرصے سے دیا جا رہا ہے لیکن کیا اس کی کوئی سائنسی وجہ بھی ہے؟آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انسانی جسم میں پانی کی ضرورت سے زیادہ مقدار ان کے جسم میں موجود سوڈیم کی مقدار کو کم کر دیتی ہے،اوروہ لوگ جو زیادہ تھکاوٹ والا کام نہیں کرتے انہیں دن میں چھ سے آٹھ گلاس پانی کی ضرورت نہیں ہوتی ، صرف روز مرہ کے کھانے، شربت اور چائے سے ہی یہ اپنی پانی کی ضرورت پوری کر لیتے ہیں۔ضرورت سے زیادہ پانی پینے سے آپ کے جسم کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔